ممبئی:بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کے گھر کچھ ہی دنوں میں ننھے مہمان کی آمد ہونے والی ہے۔ کرینہ کپور کی ماں بننے کی خبر جب میڈیا پر آئی تو سب لوگ بچے کے نام کے حوالے سے تجسس میں مبتلا رہے کہ بچے کا نام کیا رکھا جائے گا۔
گزشتہ کچھ عرصے سے اس حوالے سے میڈیا میں خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ دونوں اپنے ہونے والے بچے کا نام سیفینا رکھنا چاہتے ہیں لیکن سیف نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔حال ہی میں کرینہ نے اداکارہ نیہا دھوپیا کے چیٹ شو میں شرکت کی جہاں نیہا نے ان سے یہ ہی سوال کیا کہ آپ دونوں نے اپنے بچے کا کیا نام سوچا ہے۔
اس سوال کے جوا ب میں کرینہ نے نام تو نہیں بتایا لیکن اس بارے میں اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ سیف کو تاریخی کتابیں پڑھنے کا بہت شوق ہے ،اور وہ باقاعدگی سے پڑھتے بھی ہیں۔
کرینہ کے اس جواب کے بعد نیہا نے انہیں بچے کانام ”زیوش شنایا کپور خان” رکھنے کا مشورہ دیا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ بولی وڈ کی یہ رائل جوڑی اپنے بچے کا کیا نام رکھتی ہے