وحید مراد اور رانی کی فلموں کا میلہ جمعہ سے لاہور میں شروع ہو گا

وحید مراد اور رانی مرحومہ کی یادگار فلموں کا میلہ اوڈین سنیما لاہور میں کل 18نومبر سے شروع

04:46 PM, 17 Nov, 2016

لاہور آل پاکستان وحیدی کلب سیالکوٹ کی طرف سے اداکار وحید مراد اور رانی مرحومہ کی یادگار فلموں کا میلہ اوڈین سنیما لاہور میں کل 18نومبر سے شروع ہو رہا ہے، میلے میں دونوں فنکاروں کی یادگار فلموں کے روزانہ 3شو ہوں گے۔ ان فلموں میں ناگ منی، دل میرا دھڑکن تیری، مستانہ ماہی ،پرکھ، سہیلی ،دیور بھابھی اوربہارو پھول برساﺅ شامل ہیں۔ رانی اور وحید مراد کے فلمی کریئر کی یہ تمام فلمیں اپنے دور کی یادگار فلمیں ہیں اور آج بھی دونوں فنکار لاکھوں دلوںمیں زندہ ہیں

مزیدخبریں