لاہورمیں ترک صدرکےاستقبالیےکی تیاریاں،70اقسام کے کھانوں کا اہتمام کرلیاگیا

لاہورمیں ترک صدرکےاستقبالیےکی تیاریاں،70اقسام کے کھانوں کا اہتمام کرلیاگیا

لاہور:ترکی کے صدر آج لاہور پہنچ رہے ہیں ۔ دوست ملک کے صدر کی آمد کے موقع پر حکومت پنجاب کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

صدر طیب اردگان کو حضوری باغ میں استقبالیہ دیاجائے گا ان کی بھر پورتواضع کے لیے مختلف اقسام کی ڈشز کی تیارں بھی جاری ہیں ۔مہمانوں کی تواضع کے لیے 70 کے قریب مختلف اقسام کے کھانوں کا بھی خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے۔نجی ہوٹل میں ان کے لیے دیسی چکن ، ترک پلاؤ، مچھلی ، جھینگے، چینوٹی کنہ گوشت، ہریسہ ، اورگاجر کا حلوہ تیار کیا جارہا ہے ۔

نمائندہ خصوصی نیو نیوز محمد عاصم نصیر سے