پشاور:پاک ترک سکول پشاور کے طلبہ والدین اور ساتھی اساتذہ نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ان کے سکولوں میں پڑھانے والے ترکی کے اساتذہ کو بے دخل نہ کیا جائے۔ ان اساتذہ نے پاکستانی طلبہ کے کردار سازی اور ترویج علم کے بارے میں اہم کردار ادا کیا۔پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک ترک سکول کے پاکستانی اساتذہ اور طلبہ کے والدین نے کہا کہ یہاں پڑھانے والے ترک اساتذہ کا کسی بھی سیاسی یا مذہنی جماعت سے تعلق نہیں ، حکومت ان کے تین دن کے اندر بے دخلی کا نوٹس واپس لے لیں۔
پریس کانفرنس کے دوران اساتذہ کے ساتھ طلبہ بھی موجود تھے ، انہوں نے بتایاکہ ترک اساتذہ نہ تو دہشتگرد ہیں اور نہ انہوں نے کسی مخصوص نظریے کی پاکستان میں پرچار کی ہے، ان لوگوں نے ہمیشہ پاکستانی طلبہ کی کردار سازی اہم کردار ادا کیا ہے۔
پاکستان میں موجود پاک ترک سکولوں کی تعداد 28ہے جہاں 15ہزار طلبہ کو 108ترک اساتذہ سمیت پاکستانی اساتذہ بھی پڑھا رہے ہیں،ترکی میں حالیہ ناکام بغاوت کے بعد وزارت داخلہ نے پاکستان میں مقیم ترک اساتذہ اور ان کے خاندانوں کو 20نومبرسے پہلے پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
لحاظ علی نیونیوز پشاور