سی پیک خطے کی تقدیر بدل دے گا،بہترین حکمت عملی سے آزادکشمیرترقی کی راہوں پرگامزن ہے‘ عندلیب اکبر

03:19 PM, 17 Nov, 2016

کوٹلی: سلم لیگ ن آزادکشمیرشعبہ خواتین کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عندلیب اکبر نے کہا ہے کہ سی پیک خطیکی تقدیر بدل دے گا،وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف اوروزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرکی قیادت اوربہترین حکمت عملی کے تحت ملک پاکستان اورآزادکشمیرترقی کی راہوں پرگامزن ہوچکے ہیں،تحریک انصاف قصہ پارینہ بن چکی ہے.

عوام نے عمران خان اورپی ٹی آئی کومستردکردیاہے آئندہ پچاس سال تک عمران خان اورتحریک انصاف کاکہیں نام ونشان بھی نہیں ملے گا،وزیراعظم آزادکشمیرکوکامیاب بیرون ملک دورہ پرمبارکبادپیش کرتے ہیں،وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرکی عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی اورآزادکشمیرکوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کے لیے انقلابی اقدامات پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سی پیک خطہ کی تقدیربدل دے گاسی پیک پاکستان کی تاریخ کابہت بڑااورتاریخ سازمنصوبہ ہے وزیراعظم نوازشریف کوسی پیک کے افتتاح پرمبارکباد پیش کرتے ہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف اوروزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرکی قیادت اوربہترین حکمت عملی کے تحت پاکستان اورآزادکشمیرکے اندرتعمیروترقی کادورشروع ہوچکاہے ن لیگ کی حکومتوں نے پاکستان وآزادکشمیرکے اندرعوام کی فلاح وبہبوداورتعمیروترقی کے لیے میگاپراجیکٹس پرکام شروع کردیاہے

مزیدخبریں