قطری شہزادے کے سرٹیفکیٹ کی وقعت نہیں: اعتزاز احسن

01:14 PM, 17 Nov, 2016

اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن   نے کہا ہے کہ   پاناما کیس میں نئے سے نئے کردارسامنے آرہے ہیں۔ قطری شہزادے پر جرح ہوگی ورنہ اس کے سرٹیفکیٹ کی وقعت نہیں۔ ایف بی آر ریکارڈ میں ردوبدل کررہا ہے۔

 میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ طارق شفیع کے نام پیسہ میاں محمد شریف کا تھا تو پیسہ واپس کیسے گیا۔  اسٹیٹ بینک کی اجازت کے بغیر طارق شفیع 12 ملین درہم باہر کیسے لے گیا۔ اب طارق شفیع بھی سامنے آگئے ہیں۔

مزیدخبریں