اسلام آباد : ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل او سی پاکستانی شہریوں کی اموات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔
وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ترک صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کشمیر سمیت تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہونگے۔ شانداراستقبال کرنےپرپاکستان کاشکرگزارہوں۔ پاکستان کےساتھ ترکی کے دیرینہ تعلقات ہیں۔
قبل ازیں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ترک قوم نے جمہوریت کی سربلندی کےلیےنئی تاریخ رقم کی۔ پاکستانی قوم ترکی کی منتخب حکومت کیخلاف بغاوت کی مذمت کرتی ہے۔دونوں ممالک کےدرمیان تجارت اورسرمایہ کاری میں اضافہ ہونا چاہیے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ترکی میں بغاوت کی کوشش پر پاکستان کو دھچکا لگا۔ ترک عوام نے حوصلے اور جرات سے بغاوت کو ناکام بنایا۔ پاکستانی قوم ترکی کی منتخب حکومت کی حمایت کرتی ہے۔