لاس اینجلس : امریکا کا مکاﺅ طوطا عالمی ریکارڈ بنانے والا پہلا پرندہ بن گیا۔ سکپر نامی اس مکاﺅ نے ایک منٹ میں انیس رنگ سٹک میں ڈالے۔ عالمی ریکارڈ بنانے کی دوڑ میں پرندے بھی میدان میں آگئے۔
لاس اینجلس کی رہائشی ایک خاتون کا پالتومکاوطوطا سکپر عالمی ریکارڈ بنانے والا پہلا پرندہ بن گیا۔ سکپر نے ایک منٹ میں انیس رنگ سٹک میں ڈالے اور اپنا نام گنیز بک آف عالمی ریکارڈ میں شامل کروا لیا۔ نیلے مکاﺅ طوطے کو اپنے اس کارنامے پر سند سے بھی نوازا گیا۔