نیویارک : معروف فرانسیسی مصور کلاڈ مونٹ کی پینٹنگ ریکارڈ 81.4 ملین ڈالر میں نیلام ہو گئی۔اس پینٹنگ کی نیلامی کے متوقع تخمینہ 45 ملین ڈالر کا لگایا گیا تھا تاہم نیویارک میں کرسٹی ہاﺅس کی نیلامی میں پینٹنگ جس کا عنوان”چکی“ہے ریکارڈ 81.4 ملین ڈالر میں خرید لی گئی اس سے قبل اس سال جون میں ان کی پینٹنگ ”واٹر للی “80.4 ملین ڈالر میں نیلام ہوئی تھی۔
کرسٹی کے مطابق آکشن صرف پندرہ منٹ رہا جس دوران اس تصویر جس کو 1890 میں مونٹ نے موسم سرما میں نورمنڈی میں واقع اپنے گھر کی کھڑکی سے باہر دیکھتے ہوئے بنایا تھاکے لئے دو بڑی بولیاں لگی۔
فرانسیسی مصورکلاڈ مونٹ کی پینٹنگ ریکارڈ 81.4 ملین ڈالر میں نیلام
12:08 PM, 17 Nov, 2016