لند ن :مشرقی لندن کے علاقے بارکنگ میں نسل پرستی کا بد ترین واقعہ پیش آیا ہے،پاکستانی نژاد شخص پر سفید فام نسل پرستوں نے تیزاب سے حملہ کیا ہے جس سے پیزا شاپ مالک عمران کا چہرہ بری طرح جھلس گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سفید فاموں کے ایک گروپ نے پیزا شاپ کے مالک” عمران“ کو گھیر کر اُسکے منہ پر تیزاب پھینک دیا۔
تاہم برطانوی پولیس نے نفرت انگیز واقع کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔