لاہور:بہن کو طلاق ملنے کاغصہ لاہور میں مسلح شخص نے بہنوئی اور اسکی والدہ کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ۔ دوہرے قتل کا واقعہ پیش آیا لاہور کے علاقہ شادباغ میں ۔۔ جہاں بابو بٹ نامی ملزم نے ساجد اور اس کی والدہ ریحانہ بی بی کوفائرنگ کا نشانہ بنایا ۔ساجد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ خاتون ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی ۔مقتول محکمہ پولیس میں ملازم تھا ۔جس نے ملزم کی بہن شمائلہ کے ساتھ پسند کی شادی کے بعد طلاق دیدی ۔جو جھگڑے کی وجہ بنی ۔پولیس نے اطلاع ملنے پر دونوں لاشیوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دیں۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
سلمان قريشی نیو نیوز لاہور