نیویارک:بین الاقوامی ڈائیورجینٹ 3ڈی ایک خوبصورت نئے "سپر بائیک" ڈیزائن ڈیگر میدان میں لایا ہے۔ یہ موٹر سائیکل لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہے لیکن اصل میں اس کی خوبصورتی نہیں بلکہ اس کی تیاری میں استعمال ہونے والا مواد ہے جو اس موٹر سائیکل کو خاص بناتا ہے۔
ڈیگر کا ڈھانچہ 3ڈی پرنٹڈ ہے۔ پرنٹنگ کے عمل کے لیے ایک ایسا کاربن فائبر ڈھانچہ تیار کیا گیا ہے جس کے بارے میں ڈائیورجینٹ 3ڈی کا دعویٰ ہے کہ روایتی موٹر سائیکل مواد سے 50 فیصد کم وزن ہے، یوں سڑک پر موٹر سائیکل کی کارکردگی کہیں زیادہ بہتر ہو جائے گی۔ یہ مضبوط بھی ہے، تاکہ چلانے والا مکمل حفاظت کے ساتھ اسے سڑک پر دوڑا سکے۔