عامر خان کی ضمانت کے خلاف رینجرز کی درخواست مسترد

10:15 AM, 17 Nov, 2016

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کی ضمانت کے خلاف رینجرز کی درخواست مسترد کردی ہے۔

سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے رینجرز کے وکیل سے استفسار سے کیا کہ عامر خان کے خلاف کسی نے گواہی دی ہے تو پیش کریں جس پر رینجرز کے وکیل نے کہا کہ لوگ ڈرتے ہیں کوئی گواہی دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

اس پر عدالت نے کہا کہ لوگ بولنے لگے ہیں اور کوئی ڈرتا نہیں ہے ۔ شہر میں دہشت گردی کا سورج غروب ہو چکا ہے۔ عدالت کا سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزیدخبریں