دہلی اور گردو نواح میں 4.2شدت کا زلزلہ

دہلی اور گردو نواح میں 4.2شدت کا زلزلہ

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق صبح ساڑھے چار بجے آنے والے زلزلے کی شدت 4,2 تھی۔

بھارتی ٹی وی ٹائمز ناؤ کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے جھٹکے دہلی کے قریبی علاقوں فرید آباد، نوئڈا اور غازی آباد میں محسوس ہوئے۔