اسلام آباد: پاناما لیکس کیس کی 1 دن کے وقفے کے بعد آج پھرسپریم کورٹ میں سماعت ہوگی ۔ نیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم 5 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی ، عوامی مسلم لیگ سمیت دیگر فریقین نے وزیر اعظم ، انکے بچوں اور خاندان کے دیگر افراد کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جن میں موقف اختیا رکیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے منی لانڈرنگ اور دیگر غیر قانونی طریقے اختیار کر کے پاکستان سے پیسہ بیرون ممالک بھیجا جن سے انکے صاحبزادوں نے فلیٹس اور دیگر جائیدادیں بنائیں اور ان اثاثوں کا ذکر انہوں نے کہیں نہیں کیا اور نہ ہی اس پیسے پر انکم ٹیکس ادا کیا گیا ۔
سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت کے دوران وزیر اعظم کے بچوں حسن اور حسین نواز کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت دو روز کیلئے ملتوی کر دی تھی۔