کرائسٹ چرچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔ کرائسٹ چرچ میں آئندہ چار دن موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
نیو نیوز کے مطابق کرائسٹ چرچ میں جمعرات کو پورا دن بارش ہوتی رہی اور ایک بھی گیند نہ ہوسکی جس کے بعد امپائرز نے پہلے دن کا کھیل منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
نیوزی لینڈ کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات تک بارش رک جائے گی اور آئندہ چار دن موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات اڑھائی بجے شروع ہونا ہے۔