بیجنگ: چین کے ایک چڑیا گھر میں امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہم شکل پرندے کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ اس پرندے کی نیلی آنکھیں، سر پر سنہری کلغی، الگ چال ڈھال، اور ایک شان بے نیازی کو دیکھنے لوگ دور دور سے چڑیا گھر کا رخ کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد لوگ جوق در جوق مرغ زرین ٹرمپ کو دیکھنے کے لیے چڑیا گھر کا رخ کرنےلگے ہیں۔ چڑیا گھر کی سیر کرنے والے سٹار پرندے کے ساتھ سیلفیاں اور تصویریں بھی بناتے ہیں۔ -