سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن اور ہالی ووڈ سپر اسٹار دی راک کو دنیا کا پرکشش ترین مرد قرار

ہ اعزاز پانے کے بعد میں نے خود کو اپنے کیرئیر کی بلندی پر محسوس کی

08:54 PM, 17 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

لاس اینجلس: نامور امریکی میگزین ’پیپل‘ نے سال 2016 کے لئے ہالی ووڈ سپر اسٹار ’دی راک‘ کو دنیا کا پر کشش ترین مرد قرار دے دیا ہے۔ ڈزنی لینڈ کی نئی آنے والی اینی میٹڈ فلم ’موانا‘ میں اپنی الفاظ کا جادو جگانے والے دی راک انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکھم، کرس ہومس ورتھ، ایڈیم لیوائن اور چیننگ ٹیٹم کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

دنیا کے پر کشش ترین مرد کا اعزاز پانے کے بعد دی راک کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے بہت ہی بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اعزاز پانے کے بعد میں نے خود کو اپنے کیرئیر کی بلندی پر محسوس کیا اور مجھے اندازہ نہیں کہ میں اس کے بعد آگے کہاں جاؤں گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل دی راک دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار قرار پائے تھے، انہوں نے گزشتہ برس 6 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کمائے۔

 
 

مزیدخبریں