کراچی: چہلم امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے موقع پر حکومت سندھ نے دو روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔ پابندی کا اطلاق 20 اور 21 نومبر کو ہوگا۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی چہلم امام حسین کے باعث لگائی گئی ہے۔ جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔