نئے مالی سال میں حکومت سندھ کا مزید بسیں لانے کا فیصلہ

  نئے مالی سال میں حکومت سندھ کا مزید بسیں لانے کا فیصلہ

کراچی:  حکومت سندھ کی جانب سے صوبے بھر کے لئے نئے مالی سال میں مزید بسیں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کمال دایو اور دیگر نے شرکت کی۔

شرجیل انعام میمن  کا کہنا تھا   کہ شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و صدر آصف علی زرداری کا ویژن ہے کہ تحصیلوں کو ضلعی ہیڈکوارٹرز سے ملایا جائے، تحصیلوں کو ضلعی ہیڈکوارٹرز سے ملانے کے لئے پیپلز بس سروس کے تحت سکیم لانے پر غور کر رہے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سکھر تا لاڑکانہ اور سکھر تا خیرپور بھی پیپلز بس سروس شروع کی جائے گی۔آٹھ بس ٹرمینلز کا کام مکمل ہو چکا ہے، جون تک فعال ہو جائیں گی۔ اس موقع پر بی آر ٹیز، سگنلز، بس ٹرمینلز کی تعمیر نو، پیپلز بس سروس کیلئے یو ٹرن بنانے پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مصنف کے بارے میں