نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کا معاملہ ، ایف بی آر نے 18رکنی ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا 

07:11 PM, 17 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کے معاملے میں ایف بی آر نے 18رکنی ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا  ہے۔

18 رکنی جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دیاگیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جوائنٹ ورکنگ گروپ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔نان فائلرز کی سمز بند کرنے کے لیے تشکیل دیے گئے جوائنٹ ورکنگ گروپ میں ایف بی آر، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، موبائل فون کمپنیوں جاز، یوفون، ٹیلی نار کے نمائندے شامل ہیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ورکنگ گروپ انکم ٹیکس جنرل آرڈر پر عملدر آمد کو یقینی بنائے گا، گروپ نان فائلرز کی سمز بند کرنے میں حائل رکاوٹیں دور کرے گا۔

مزیدخبریں