لاہور : پنجاب اسمبلی میں جہیز نہ ہونے کی وجہ اب تک ملک کی ایک کروڑ 35لاکھ خواتین کی شادیاں نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ حکومتی رکن احسن رضا خان نے جہیز کو معاشرے کا ناسور قرار دیدیا۔
حکومتی رکن احسن رضا خان نے کہا کہ بھارت نے جہیز لینے اور جہیز دینے کو جرم قرار دینے کا قانون پاس کر لیا ہے۔شہبازشریف نے ون ڈش کی پابندی لگائی جس سے غریب بچیوں کی شادیاں ہوئیں۔ جہیز اور نمائش پر پر پابندی لگنی چاہیے۔
احسن رضا خان کا کہنا تھا کہ وراثت کا قانون موجودہے بیٹی کا حصہ وراثت سے ملتا ہے یہ جہیز میں گاڑیوں کا چکرسےغریب خود کشی پر مجبور ہے۔اسی فیصد طبقہ مزدور ہے بتیس ہزار روپے مزدوری لیتا ہے یہ بتیس ہزار روپے والا بچی کو سکول میں داخل کروائے گا یا جہیز اکٹھا کرے گا۔