ٹویٹر اب  ایکس ڈاٹ کام بن گیا، یو ر آر ایل میں بھی  تبدیلی

ٹویٹر اب  ایکس ڈاٹ کام بن گیا، یو ر آر ایل میں بھی  تبدیلی

کیلیفورنیا: ٹویٹر اب  ایکس ڈاٹ کام بن گیا ہے اس کے  یو ر آر ایل میں بھی  تبدیلی کردی گئی ہے۔ ٹویٹر کا  پہلے لوگو تبدیل ہوا اور اب  اس کا یو آر ایل بھی تبدیل  کردیاگیا ہے۔  اس بارے میں   ایلون مسک  کاکہنا ہےکہ پہلے ٹویٹر کے نام سے معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ اب مکمل طور پر ایکس ڈاٹ کام میں تبدیل ہوچکی ہے۔

 ٹیسلا، سپیس ایکس اور دیگر کمپنیوں کے ارب پتی سربراہ نے 2022 کے آخر میں 44 ارب ڈالرز میں ٹویٹر کو خریدا تھا اور گزشتہ جولائی میں اس کا نام تبدیل کرکے ایکس رکھنے کا اعلان کیا تھا۔اگرچہ ویب سائٹ کا لوگو اور نام تبدیل کرکے ایکس کردیا تھا لیکن آج تک اس کا ڈومین نام ٹویٹر ڈاٹ کام ہی تھا۔

ایلون مسک نے نیلے رنگ کے دائرے میں سفید رنگ والے ایکس کے لوگو کی تصویر کے ساتھ جاری اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ ’تمام اہم سسٹمز اب ایکس ڈاٹ کام پر ہیں۔

جب انہوں نے ٹویٹر خریدا تھا تو انہوں نے ڈیل کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک کمپنی قائم کی تھی جس کا نام ایکس کور رکھا تھا، ایلون مسک نے کہا تھا کہ ’وہ چاہتے ہیں کہ ’ایکس‘ چین کی ایپلی کیشن ’وی چیٹ‘ کی طرح ایک سپر ایپ بن جائے۔
یورپی یونین نے رواں ماہ کے شروع میں مطالبہ کیا کہ ایکس جمعے تک کانٹینٹ موڈریشن سٹاف کم کرنے کے اپنے فیصلے کی وضاحت کرے۔ایلون مسک کو ہمیشہ سے ایکس نام پسند رہا ہے اور وہ کافی عرصے سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ایک سپر ایپ میں بدلنے کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں