علی پرویز ملک نے وزیر مملکت کا حلف اٹھالیا

علی پرویز ملک نے وزیر مملکت کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد :مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک  بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہوگئے۔

ایوان صدر میں صدر آصف زرداری نے علی پرویزملک سے حلف لیا۔تقریب  میں وفاقی وزرا،اراکین  پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ن لیگی رکن اسمبلی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا عہدہ دیئے جانے کاامکان ہے ۔

یاد رہے کہ علی پرویز ملک ضمنی انتخابات میں حلقہ 119 سے کامیاب ہوئے تھے، مریم نواز نے یہ نشست جیتنے کے بعد چھوڑی تھی۔

تقریب حلف برداری میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر ممبر قومی اسمبلی نے شرکت کی۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف،جام کمال، اسحق ڈار، امیر مقام، سردار اویس لغاری، عطا اللہ تارڑ، قیصر احمد شیخ، مصدق ملک، شزا فاطمہ، احسن اقبال، رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڑ، مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین، استحکام پاکستان پارٹی کے عبدالعلیم خان شامل ہیں۔اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ کے خالد مقبول صدیقی، محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ محسن نقوی بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہیں۔