لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔عمر سرفراز چیمہ کی 4مقدمات میں ضمانت منظور کی گئی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی ۔سابق گورنر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ عمر سرفراز چیمہ نے مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے مقدمہ میں بھی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی ۔
عمر سرفراز چیمہ نے گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی ۔ پولیس کی گاڑیاں جلانے کیخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ نمبر 1280/23 درج ہے۔ شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کا تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ نمبر 97/23 درج ہے۔