لاہور: پنجاب میں رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا۔
پرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 مئی تک بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
راولپنڈی ،مری،گلیات،اٹک،چکوال،منڈی بہاوالدین ،گجرات،جہلم،گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ لاہور، قصور ،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ ،خوشاب ،سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں۔
علاوہ ازیں پی ڈی ایم اے کے مطابق 21 سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے امکانات ہیں۔ درجہ حرارت اوسطاً 8 ڈگری تک بڑھ سکتاہے۔