شیریں مزاری ایک بار پھر گرفتار 

10:09 PM, 17 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو ایک بار پھر گرفتار کرلیاگیا ہے۔ پولیس  ان کو گھر سے دوبارہ گرفتارکرکے لے گئی ہے۔اسلام آباد پولیس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  شیریں مزاری کو دوبارہ گرفتارکیا ہے ۔
اس بارے میں ان کی بیٹی ایمان مزاری کا کہنا ہےکہ اسلام آباد پولیس نے ان کی والدہ کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔ ایمان مزاری کامزید کہناتھاکہ   وہ میری والدہ کو ایک بار پھر پکڑ کر لے گئے ہیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ  اس بار  شیریں مزاری کو پنجاب  پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔


تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور فلک ناز کو اقدام قتل اور اسلحہ لہرانے کی دفعات کے تحت درج کیس سے ڈسچارج کردیا گیاتھا۔شیریں مزاری کو تھانہ ترنول میں اقدام قتل اور اسلحہ لہرانے کی دفعات کے تحت درج کیس میں پیش کیا گیا تھا۔گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔ان کو آج صبح ہی رہا کیاگیا لیکن اب دوبارہ گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
پی ٹی آ ئی رہنما شیریں مزاری نے عدالت سے رہائی پر وکٹری کا نشان بنایاتھا لیکن  ان کی صاحبزادی ایمان مزاری  کو یہ بالکل پسند نہیں آیاتھا  اور انہوں نے والدہ کو وکٹری کا نشانہ بنانے سے روکتے ہوئے ان کا ہاتھ جھٹک دیا۔

مزیدخبریں