جہلم:پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیاگیا۔ علی محمد خان کو جہلم ڈسٹرکٹ جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔علی محمد خان کو پنجاب پولیس نے گرفتار کیا۔پنجاب پولیس کے اہلکار علی محمد خان کو لے کر نامعلوم مقام پر روانہ ہوگئے ۔ اس "حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ علی محمد خان جیسے ہی جیل سے باہر نکلتے ہیں پولیس اہلکار ان کو دوبارہ گاڑی میں بیٹھنے کااشارہ کرتے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو رہائی کے ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی کے بعد پھر سے گرفتار کر لیا۔
— PTI (@PTIofficial) May 17, 2023
علی محمد خان کو جہلم ڈسٹرکٹ جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔
علی محمد خان کو پنجاب پولیس نے گرفتار کیا۔
پنجاب پولیس کے اہلکار علی محمد خان کو لے کر نامعلوم مقام پر روانہ
اسلام آباد… pic.twitter.com/dqZvgRUJ0h
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج دوپہر علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کو فوراً رہا کرنے کے احکامات دیئے تھے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی کے سابق وزیر مملکت علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔تاہم ملیکہ بخاری کوبھی رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتارکرلیاگیا ہے اور اب علی محمد خان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے ۔