پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار، پارٹی ذرائع

08:09 PM, 17 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما  ملیکہ بخاری کو رہائی کے فوراً بعد دوبارہ سے گرفتار کرلیاگیا۔ پی ٹی آئی پارٹی ذرائع کے مطابق   بیرسٹر ملیکہ بخاری کو اڈیالہ جیل سے  رہاکیاگیا۔
پی ٹی آئی رہنما  ملیکہ بخاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج  ہی رہا کرنے کے احکامات صادر کیے تھے۔ملیکہ بخاری کو 16 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا تھااور تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔


 جیل حکام نے روبکار وصولی کے بعد ملیکہ بخاری کو رہا کیا ۔تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق جیسے ہی ملیکہ بخاری کو رہاکیاگیا اور وہ اڈیالہ جیل سے باہر نکلیں تو  اڈیالہ جیل کے باہر سے  ان کو  دوبارہ گرفتار کرلیاگیا۔ بیرسٹر ملیکہ بخاری کو اسلام آباد پولیس کے مسلّح اہلکاروں نے گرفتار کیا  اور ان کو  لیکر نامعلوم مقام کی جانب روانہ  ہوگئے ۔

مزیدخبریں