اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری کو رہائی کے فوراً بعد دوبارہ سے گرفتار کرلیاگیا۔ پی ٹی آئی پارٹی ذرائع کے مطابق بیرسٹر ملیکہ بخاری کو اڈیالہ جیل سے رہاکیاگیا۔
پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج ہی رہا کرنے کے احکامات صادر کیے تھے۔ملیکہ بخاری کو 16 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا تھااور تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
رہنما تحریک انصاف بیرسٹر ملیکہ بخاری کو رہائی کے فوراً بعد دوبارہ سے اٹھا لیا گیا
— PTI (@PTIofficial) May 17, 2023
بیرسٹر ملیکہ بخاری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا
بیرسٹر ملیکہ بخاری کو اسلام آباد پولیس کے مسلّح اہلکاروں نے گرفتار کیا
اسلام آباد پولیس کے اہلکار ملیکہ بخاری کو لیکر نامعلوم مقام کی… pic.twitter.com/vgz1W3fj3h
جیل حکام نے روبکار وصولی کے بعد ملیکہ بخاری کو رہا کیا ۔تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق جیسے ہی ملیکہ بخاری کو رہاکیاگیا اور وہ اڈیالہ جیل سے باہر نکلیں تو اڈیالہ جیل کے باہر سے ان کو دوبارہ گرفتار کرلیاگیا۔ بیرسٹر ملیکہ بخاری کو اسلام آباد پولیس کے مسلّح اہلکاروں نے گرفتار کیا اور ان کو لیکر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے ۔