نو مئی کا جلا ئوگھیرائواور توڑ پھوڑ، چودھری شجاعت حسین نے پی ٹی آئی پر پابندی کا مطالبہ کردیا

نو مئی کا جلا ئوگھیرائواور توڑ پھوڑ، چودھری شجاعت حسین نے پی ٹی آئی پر پابندی کا مطالبہ کردیا

لاہور:سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے  نو مئی کے جلائو گھیرائو کے حوالے سے پی ٹی آئی پر پابندی کامطالبہ کیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے  میڈی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  عمران خان لیڈر بنتا ہے اور لوگوں کو اکساتا ہے آپ توڑ پھوڑ کریں تحریک انصاف اور ان لوگوں پر پابندی لگانی چاہیے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  جنرل عاصم منیر پاک فوج کے سپہ سالار ہیں جو بھی ان کے خلاف بات کرے گا وہ ملک کے خلاف بات کرے گا۔ 75 سال میں پہلا موقع ہے یہ کچھ کرنے کی کوشش کی گئی ۔ آج جو ریلی نکالی گئی وہ کسی ایک جماعت کی نہیں تھی۔


 ان کاکہنا تھا کہ  آج کسی سیاسی پارٹی کا نہیں بلکہ ملکی بقا کا مسئلہ ہے۔  اس پر سب جماعتیں ایک ہو جائیں، یہ لوگ اپنی سیاست چمکانے کیلئے جلسے کر رہے ہیں لیکن یہ کامیاب نہیں ہوں گے۔  پی ٹی آئی کیخلاف آفیشل سیکریٹ  ایکٹ اور ملٹری ایکٹ کے تحت مقدمات  درج ہونے چاہئیں ۔

چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا  کہ جو بھی پاکستان کے خلاف بات کرے گا اس کو اس کی سزا مل جائے گی، ہمارا پہلے دن سے موقف ہے کہ پاکستان میں سب جگہ ایک ہی وقت الیکشن ہونے چاہئیں، الیکشن ہوں یا نہ ہوں پی ٹی آئی کو اپنا مستقبل بہت جلد پتا چل جائے گا۔

مصنف کے بارے میں