لاہور:جہانگیر ترین کاکہنا ہے کہ حملہ کرنے اور کروانے والوں کے اقدامات کی کوئی معافی نہیں ہے۔انہوں نے جناح ہائوس کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جن لوگوں نے یہ سب کرایا انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ حملہ کرنے والے تمام افراد تحریک انصاف کے کارکن تھے۔
انہوں نے کہاکہ لوگ پی ٹی آئی کے جھنڈے لے کر اندر آئے تھے۔ اس طرح کی پرتشدد کارروائیوں پر پابندی ہونی چاہیے۔ ماضی میں بھی لوگوں کو عدالتوں سے سزائیں دی گئیں لیکن ایسا واقعہ نہیں ہوا۔
جناح ہائوس پر حملہ کرنے اور کروانے والوں کے اقدامات کی کوئی معافی نہیں:جہانگیر ترین
05:03 PM, 17 May, 2023