کراچی: علی زیدی آج ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے، انہیں کچھ دیر میں کلفٹن ہسپتال چیک اپ کے لئے لے جایا جائےگا۔
علی زیدی کا کہنا ہے کہ علاج کے لئے ہسپتال جا رہا ہوں، میڈیا سے گفتگو بھی ادھر ہی کروں گا۔ مسلسل کمر اور سر میں درد ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو 30 دن کے لئے نظر بند کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ نے بتایا کہ ایم پی او تھری کے تحت علی زیدی کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے، علی زیدی پر لوگوں کو سڑکیں بلاک کرنے اور دھرنے کےلیے اکسانےاور ہنگامہ آرائی کا الزام ہے۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہےکہ علی زیدی کو آئی جی سندھ کی سفارش پر نظر بند کیا گیا ہے۔