لاہور : تحریک انصاف کے لاہور کے حلقہ پی پی 148 سے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق نے کور کمانڈر ہاؤس آگ لگانے کا زمے دار ڈاکٹر یاسمین راشد اور میان محمود الرشید کو قرار دے دیا۔ٹکٹ ہولڈر نے تحریک انصاف کا ٹکٹ بھی واپس کرنے کا اعلان کردیا۔
میاں عبادفاروق نے اپنے ویڈیو میسج میں کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میان محمود الرشید سمیت دیگر لیڈر شپ نے فون کرکے لبرٹی بلوایا۔لبرٹی مارکیٹ بلوا کرکہا گیاکہ کور کمانڈر ہاؤس جاکر آگ لگانا ہے۔
" تحریک انصاف کی لیڈر شپ نے ہمیں کہا کہ کورکمانڈر ہاؤس جانا ہے۔۔"
— Neo News (@NeoNewsUR) May 17, 2023
پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر نے۔۔۔ پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کر دیا!#NeoNews #NeoBreakings #NeoVideos #PTI pic.twitter.com/LFI9g5XEb7
میاں عباد فاروق نے کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس جو ہوا وہ اچھا نہیں ہوا۔میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کرتا ہوں۔ تمام ادارے اپنے ہیں سب کی عزت کرنا چاہیے۔