لاہور : پنجاب حکومت نے کہا کہ آرمی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے 30 سے 40 دہشت گردزمان پارک میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ درخواست ہے دہشت گردوں کو پنجاب پولیس کے حوالے کیا جائے۔ ح دہشت گردوں کی حوالگی کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے رہے ہیں۔
نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد قانون حرکت میں آئے گا ۔ ان لوگوں کو نشان عبرت بنایا جائے، تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔پنجاب حکومت نے پولیس کے ہاتھ باندھے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہوگا۔آخری دہشت گرد کی گرفتاری تک شناخت کاعمل جاری رہے گا ۔ انٹیلی جنس رپورٹس بہت خطرناک آئی ہیں۔لوگوں کو فوجی تنصیبات پر حملوں کیلئے اکسایا گیا۔