اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی کے سابق وزیر مملکت علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شاہ محمود قریشی اور مسرت چیمہ کی گرفتاری پر 18 مئی کو جبکہ اسد عمر، سیف اللہ نیازی اور اعجاز چوہدری کی درخواست پر 19 مئی کو دلائل طلب کیے ہیں۔
عدالت نے ڈی سی اسلام آباد سے گرفتاریوں سے متعلق ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔
گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کے تین کیسز کی سماعت کل جبکہ تین کیسز کی سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔