القادر ٹرسٹ کیس : بشریٰ بی بی کو نیب نے کل طلب کرلیا

القادر ٹرسٹ کیس : بشریٰ بی بی کو نیب نے کل طلب کرلیا
سورس: file

اسلام آباد : القادر ٹرسٹ کیس کے معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشری کو نوٹس دینے کے لیے نیب کی تین رکنی ٹیم زمان پارک پہنچ گئی ہے۔بشری بی بی کو کل اسلام آباد نیب نے طلب کر لیا ہے۔

زمان پارک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہماری لیگل ٹیم نیب کی ٹیم سے نوٹس وصول کرے گی۔ نیب ٹیم کے مطابق عمران خان کی قانونی ٹیم دن 2 بجے آئے گی تب نوٹس وصول کرانے دوبارہ آئیں گے۔نیب کے مطابق وہ متعلقہ کیس میں عمران خان کو سوالنامہ بھی دے چکا ہے۔

یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے۔جبکہ لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے بشریٰ بی بی کی نیب کی جانب سے القادر ٹرسٹ سے متعلق انکوائری میں 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی تھی۔

مصنف کے بارے میں