فوجی تنصیبات پر حملے میں پی ٹی آئی کارکن ملوث ہیں ،قیادت کا تعلق نہیں،ان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کریں: ولید اقبال 

11:27 AM, 17 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور :  شاعر مشرق علامہ اقبال کے پوتےاور پی ٹی آئی کے سینیٹر ولید اقبال نے کہا ہے کہ جناح ہاؤس پر حملے میں پی ٹی آئی کےکارکن ملوث ہیں لیکن ان کا یہ فعل ذاتی ہے قیادت کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے میں پی ٹی آئی کے کارکن شامل تھے لیکن یہ ان کا انفرادی فعل تھا ۔ قیادت نے اس کا حکم نہیں دیا تھا۔ 

ولید اقبال نے مزید کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے میں ملوث پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔ 

مزیدخبریں