چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے اپنے داماد علی ساہی کی کامیابی کیلئے مجھ سے رابطہ کیا، ثبوت موجود ہیں: ملک احمد خان 

09:49 AM, 17 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان  نے کہا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی پی ٹی آئی ایم پی اے علی افضل ساہی کے سُسر ہیں۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ جسٹس محمد امیر بھٹی نے بطور چیف جسٹس اپنے داماد کی کامیابی کے لیے مجھ سے رابطہ کیا۔ ملاقات کی جس کے میرے پاس ثبوت ہیں ۔ ایک اور ہائیکورٹ کےجج اور دو سرکاری افسر گواہ ہیں۔

ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان کو سیاسی کارکنوں کو اکسانے پر آرمی ایکٹ کے تحت مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا، عمران خان ایجنسیوں پر حملوں کا الزام لگا کر ثبوت مسخ کر رہے ہیں، فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کا اطلاق ہو گا۔ 

مزیدخبریں