عدالتی فیصلے کے بعد تحریک انصاف بھی ان ایکشن 

11:11 PM, 17 May, 2022

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان نے عدالتی فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو 6 بڑے آپشن بتا دئیے ۔

ڈاکٹر بابراعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کےفیصلےنےحمزہ شہبازکوبائے بائے بول دیا ہے اب 26لوٹے نکال دیں تو چھوٹے امپورٹڈ کے پاس اکثریت نہیں۔

بابراعوان نے کہا کہ اپنے باپ کی طرح حمزہ شہباز بھی اعتماد کا ووٹ نہیں لےسکا،اب حمزہ شہباز اپنی اکثریت کھو چکا ہے ،اگر لوٹے نکال دئیے جائیں تو حمزہ شہباز کے پاس 186 کسی صورت نہیں رہتے ۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر کے پاس صوبے میں حکومت نہ ہونے پر گورنر راج لگانےکا اختیار ہے،دوسری جانب دو اکثریتی ووٹوں سے قائم شہباز حکومت کسی بھی وقت اپنی اکثریت کھو سکتی ہے ، کیونکہ ایم کیو ایم اور باپ دو ایسی پارٹیاں ہیں جن کے مطالبات پورے کرنے شہباز حکومت کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج بھی ہے ۔

مزیدخبریں