کیا حفیظ شیخ نگران وزیراعظم بن رہے ہیں؟ امریکا سے کراچی پہنچ گئے، غیر معمولی پروٹوکول دیدیا گیا 

10:16 PM, 17 May, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: کیا سابق وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کو نگران وزیر اعظم بنایا جا رہا ہے ؟ حفیظ شیخ امریکا سے براستہ دبئی سے کراچی پہنچ گئے جہاں انہیں انتہائی غیر معمولی پروٹوکول دیا گیا۔ شیخ رشید بھی کہہ چکے ہیں کہ نگران وزیر اعظم ماہرمعیشت کو بنانے لگے ہیں ۔ 

ذرائع کے مطابق جناح ٹرمینل پرعبدالحفیظ شیخ کو انتہائی غیرمعمولی پروٹوکول دیاگیا،سادہ لباس اہلکار حفیظ شیخ کوسخت حفاظتی حصار میں ائیرپورٹ سے باہر  لےگئے۔لاؤنج سے باہربڑی تعداد میں پولیس اہلکار بھی تعینات تھے۔ انہیں وزیراعلیٰ سندھ کا پروٹوکول اپنے ساتھ لے گیا۔ 

قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو سابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا اور ان کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی ۔

واضح رہے کہ شیخ رشید کے حفیظ شیخ کے نگران وزیراعظم بننے کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر سینئر صحافیوں اور دیگر کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ حفیظ شیخ نگران وزیراعظم ہوں گے۔ 

مزیدخبریں