فیصلے سے متعلق مریم نواز کا انتہائی اہم ٹوئٹ سامنے آگیا 

فیصلے سے متعلق مریم نواز کا انتہائی اہم ٹوئٹ سامنے آگیا 

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صد ر مریم نواز نے کہا فیصلہ کرنا مشکل نہیں ،فیصلہ ابھی اسی وقت ہو سکتا ہے مگر یہ جانتے ہوئے بھی کہ عمران خان ملکی معیشت کو وینٹی لیتر پر پھینک کر گیا ہے نوا ز شریف اورشہباز شریف کو عوام کی تکلیف کے بارے میں فکر مند ہیں ۔

مریم نواز نے کہا عمران خان ملک کو تباہ کر کے گیا ہے ،پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر معیشت دم توڑ جائے گی لیکن نواز شریف اور شہباز شریف عوام کی تکلیف کے بارے میں فکر مند ہیں۔

دوسری طرف  سپریم کورٹ نےپارٹی پالیسی سے انحراف سے متعلق آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے حوالے سے صدارتی ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔ آرٹیکل 63 اے کا مقصد انحراف سے روکنا ہے۔ 

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے صدارتی ریفرنس پر 20 سماعتوں کے بعد رائے محفوظ کی۔19 مارچ کو ریفرنس بھیجا گیا ۔ 24 مارچ کو پہلی سماعت ہوئی۔

صدارتی ریفرنس پر لارجر بنچ پر سماعت اٹارنی جنرل خالد جاوید کے دلائل سے شروع ہوئی جبکہ نئے اٹارنی جنرل اشتراوصاف کے دلائل پر سماعت کی تکمیل ہوئی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ منحرف ارکان سے متعلق قانون سازی کی جائے۔ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی اپیل خارج کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ منحرف ارکان تاحیات نااہل نہیں ہوں گے۔ 

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انحراف کرنا سیاست کیلئے کینسر ہے۔ پارٹی پالیسی سے ہٹ کر ووٹ دینے والوں کا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔ مستقبل میں انحراف روکنے کو سوال سپریم کورٹ نے واپس صدر کو بھجوادیا۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے فیصلہ 3 - 2 سے دیا۔ چیف جسٹس ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن نے اکثریتی رائے دی ۔ جسٹس مظہر عالم اور جسٹس جمال مندوخیل نے اختلافی نوٹ لکھا۔