22کروڑ عوام جب یہ فیصلہ کرلےغلامی نہیں کرنی توکوئی انہیں غلام نہیں بناسکتا،اسدعمر

05:48 PM, 17 May, 2022

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما اسد عمرنے کہا ہم امریکہ سمیت کسی سے جنگ نہیں کرنا چاہتے ،ہم اپنی خودداری کی قیمت ادا کرنےکوتیار ہیں،پاکستان ہمیں تحفے میں نہیں ملا،اس کیلئے جدوجہد کی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی اسدعمرنےسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم امریکا کی غلامی کو قبول نہیں کرتے ان کے آگے سر نہیں جھکاتےکیونکہ ہمارا لیڈر بائیڈن نہیں ،ہمارے عظیم رہنما قائداعظم اور عمران خان ہمارا لیڈر ہے ۔

اسد عمر نے مزید کہا جس دن عمران خان  نے کال دینی ہے لاکھوں لوگ باہر نکل آئینگے ،22 کروڑ عوام جب یہ فیصلہ کر لے غلامی نہیں کرنی تو کوئی انہیں غلام نہیں بنا سکتا،عمران خان کی کال کا وقت جیسےقریب آرہا ہےکانپیں ٹانگ رہی ہیں۔اسد عمر نے کہا اگر شہباز شریف قائداعظم کے دور میں ہوتے تو وہ بھلا کیا مشورہ دیتے ،شہباز شریف قائداعظم کو مشورہ دیتے ’’بھکاریوں کی کوئی چوائس نہیں ہوتی ‘‘۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا پاکستان سمیت دنیا دیکھے گی قوم فیصلہ کر چکی غلامی قبول نہیں ،کیونکہ یہ تحریک انصاف کی جنگ نہیں پاکستان کی آزادی کی جنگ ہے ۔

مزیدخبریں