حکومت کی نااہلی سے معیشت کا بیڑہ غرق، ڈالر 199 روپے تک پہنچ گیا 

04:05 PM, 17 May, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: شہباز حکومت کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ حکومت کرنی ہے یا الیکشن میں جانا ہے ابھی تک فیصلہ کرنے میں ناکام ہے۔ حکومتی نااہلی کی وجہ سے ڈالر آج بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق انٹر بینک میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری  ہے آج  انٹر بینک میں روپے کی قدر 1 روپے 56 پیسے گر گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک ڈالر 195 روپے74 پیسے کا ہوگیا ۔ گزشتہ روز ڈالر 194 روپے 18 پیسے پر بند ہوا تھا۔ 

جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 199 روپے کا ہوگیا ہے۔ موجودہ حکومت کی آمد کے بعد ڈالر اوپن مارکیٹ میں 14 روپے مہنگا ہوا ہے۔ 

مزیدخبریں