پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کی نااہلی کیلئے ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کی نااہلی کیلئے ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءاور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کیا تھا جس پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنسز پر تمام فریقین کے دلائل مکمل ہو گئے جس کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کیخلاف دائر نااہلی ریفرنس کو مسترد کر دیا تھا اور فیصلے میں کہا گیا تھا کہ منحرف ارکان کے حوالے سے ٹھوس شواہد نہیں دئیے جا سکے اور آرٹیکل 63 اے کے تحت ریفرنس ثابت نہیں کیا جا سکا۔ 

مصنف کے بارے میں