نئی دہلی میں  گرمی کا 56سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

01:01 PM, 17 May, 2022

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی:  بھارت  کے دارالحکومت  نئی دہلی میں  گرمی کا 56سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کئی بھارتی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے ۔ نئی دہلی میں  پارہ 49سینٹی گریڈ  تک جا پہنچ گیا جس سے گرمی کا 56 سال ریکارڈ ٹوٹ گیا،  1966کے بعد  رواں سال مئی سب سے گرم ترین مہینہ قرار  دیا گیا ہے ۔

 بھارتی  محکمہ موسمیات کے مطابق کم بارشیں گرمی میں اضافے کی وجہ بنی   ہیں ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارت سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بھارت کے مختلف علاقے گرمی کی شدید لہرکی لپیٹ میں ہونے کے باعث  پرندے بھی آسمانوں سے گرنے لگے۔

بھارتی حکام کے مطابق گرمی کی لہر سے پانی کے وسائل خشک ہورہے ہیں جو نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے لئے بھی خطرے کا باعث ہے۔حکام نے عوام سے پرندوں کے لئے کھلے مقامات پرپانی رکھنے کی اپیل بھی کی۔

مزیدخبریں