راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں کارروائی کے دوران 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشن 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب کیا جس دوران دہشت گرد کمانڈر رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو ہلاک ہو گئے۔ یہ دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں موث تھے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
12:25 PM, 17 May, 2022