کراچی: شہر قائد میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد سول ایوسی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز( پی آئی اے) دفاتر کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں پی آئی اے، سی اے اے ہیڈ کوارٹرز اور تمام شعبوں کی سیکیورٹی سخت کرنے اور ویجی لنس بڑھانے کی ہدایت کرنے کیساتھ ساتھ بلا ضرورت ایئرپورٹ اور دفاتر آنے والے وزیٹرز کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق تمام شعبوں میں ویجی لنس بڑھانے کی ہدایت کرنے کے علاوہ سی اے اے اور پی آئی اے دفاتر میں کوئیک رسپانس فورس کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تمام شعبوں میں کام کرنے والے پی آئی اے اور سی اے اے عملے کو آئی ڈی کارڈ پہننے اور سی اے اے اور پی آئی اے دفاتر کے اطراف مشتبہ باکس یا بیگز پر نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی کے علاقے کھارادر میں بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا تھا جس میں 1 خاتون جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوئے تھے۔
کراچی دھماکے، پی آئی اے اور سی اے اے دفاتر کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ
12:04 PM, 17 May, 2022