مسلح ڈاکو نے دکاندار سے اسلحہ کے زور پر رقم چھین لی

  مسلح ڈاکو نے دکاندار سے اسلحہ کے زور پر رقم چھین لی

فیصل آباد: فیصل آباد میں  مسلح ڈاکو نے دکاندار سے اسلحہ کے زور پر رقم چھین لی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

فیصل آبادمیں تھانہ رضا آباد کے علاقہ بازار نمبر 1 میں ڈکیتی کی واردات  ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں   مسلح ڈاکو دکاندار سے اسلحہ کے زور پر رقم چھین کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مسلح ڈاکو کو دکاندار پر پستول تانے دیکھا جا سکتا ہے اور دکان کے دراز  سے نقدی اٹھا کر فرار ہو جاتا ہے۔  مسلح شخص نے سر پر ایک سیاسی پارٹی کا جھنڈا باندھ رکھا ہے ۔  تھانہ رضا آباد میں تا حال مقدمہ درج نا ہو سکا۔

مصنف کے بارے میں