خوشاب : زمین کے تنازع پر 3 افراد قتل

09:35 AM, 17 May, 2022

نیوویب ڈیسک

خوشاب: صوبہ پنجاب کے شہر خوشاب  میں تین افراد زمین کے تنازع پر قتل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق خوشاب کے علاقے مندیال ٹاؤن جوہرآباد میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ   کے نتیجے میں تین افراد  جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 مرنے والوں میں  16 سالہ محمد دانش، 18 سالہ محمد عدنان اور 25 سالہ حافظ حسنین  شامل ہیں۔

مزیدخبریں